بھوپال، 16 اکتوبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں گزشتہ یکم جولائی سے اب تک سوائن فلو سے 29 اور ڈینگو سے 3 اموات ہوئیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق
گزشتہ یکم جولائی سے 15 اکتوبر تک سوائن فلو کے 588 مشتبہ مریضوں کے نمونے بھیجے گئے تھے جن میں 579 کی رپورٹ موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 118 مثبت پائے گئےہیں، 461 منفی ہیں اور 9 نمونوں کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہیں۔